کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے گجرات کی وزیر اعلی آنندی بین پٹیل کے استعفی پر آج کہا کہ گجرات کی بدحالی مودی کے دور حکومت میں ہوئی ہے لیکن اس کے لئے محترمہ پٹیل کو ’بلی کا بکرا‘ بنادیا گیا ہے لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی
کا بھلا نہیں ہوگا۔
مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کر کے کہا’’گجرات کی بدحالی کے لئے آنندی بین کے دو سال کی مدت نہیں بلکہ 13 سال کا مودی حکومت ذمہ دار ہے۔
اس کے لئے آنندی بین کو بلی کا بکرا بنایا گیا ہے اور اس سے بی جے پی بچنے والی نہیں ہے‘‘۔